ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور : چلتی ٹرین میں چوری - خاتون کے ہینڈ بیگ سے اڑائے گئے نقدی سمیت 5.8 لاکھ روپے مالیت کے زیورات

بیندور : چلتی ٹرین میں چوری - خاتون کے ہینڈ بیگ سے اڑائے گئے نقدی سمیت 5.8 لاکھ روپے مالیت کے زیورات

Sat, 03 Dec 2022 13:14:10    S.O. News Service

بیندور، 3 ؍دسمبر (ایس او نیوز) بیندور پولیس اسٹیشن میں امول کُٹّی نامی خاتون کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق جب وہ ممبئی سے منگلورو جانے والی ٹرین پر سفر کر رہی تھی تو صبح کی اولین ساعتوں میں اس کا وینیٹی بیگ چرایا گیا جس میں 50 ہزار روپے نقد اور 5 لاکھ 30  ہزار روپے مالیت کے سونے کے زیورات تھے ۔ 
    
شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ وہ تین افراد پر مشتمل اپنے گھر والوں کے ساتھ  19 ستمبر کو ممبئی سے منگلورو کے لئے سفر پر نکلی تھی ۔ اس نے رات میں سونے سے قبل اپنے زیورات اور نقدی وینیٹی بیگ میں رکھے تھے ۔ 20 ستمبر کی صبح اس نے دیکھا کہ اس کے سرہانے رکھا ہوا بیگ غائب تھا ۔ یہ بات اس نے ٹی ٹی ای کے علم میں لائی اور منگلورو میں ٹرین سے اترتے وقت کمپارٹمنٹ کے ہم سفر ساتھیوں کو اپنا فون نمبر دیا اور بیگ کے سلسلے میں کسی قسم کی اطلاع ہو تو اسے فراہم کرنے کے لئے کہا ۔ 
    
امول کٹی کا کہنا ہے کہ کسی نے فون کرکے اسے بتایا کہ اس کا وینیٹی بیگ ٹوئلیٹ کے پاس کچرے کے ڈبے میں پڑا ہے اور اس میں آدھار کارڈ دو موبائل فون سیٹس موجود ہیں ۔ اس بنیاد پر اپنی شکایت درج کرواتے ہوئے اس نے بیندور پولیس کو بتایا ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں میں بیندور کے قریب چلتی ٹرین پر ہی چوروں نے اس کا بیگ اڑایا ہے اور اس میں موجود نقدی اور زیورات پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد بیگ کو کچرے کے ڈبے میں پھینکا تھا ۔
    
بیندور پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ 


Share: